نہیں لگتا کہ شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے۔مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے اور ملکی معاشی استحکام پر سوالات اٹھائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مفتاح اسماعیل کا شہباز شریف کی 2027 تک وزارت عظمیٰ پر خدشہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے پر زور دیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق دینا ہوں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے تو غربت اور بے روزگاری کیوں بڑھ رہی ہیں؟ انہوں نے آئی ایم ایف کے قرضوں پر انحصار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کی کمی ہے، اور ان کی پارٹی نجکاری کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی چوری کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور حکومت نے عوام کے حق میں کوئی قانون پاس نہیں کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی بڑھے گی اور ایم کیو ایم کے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے کو مسترد کیا۔ انہوں نے مشرف حکومت کی طرح لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں