کیا نواز شریف نے لاہور میں بسنت کے دوران پتنگ بازی کی اور ان کے ساتھ کون کون تھا؟
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اندرون لاہور میں بسنت منائی۔
نواز شریف نے سلطان ٹیپو بلڈنگ، مستی گیٹ کے قریب اپنے دوست کے گھر چھت پر بیٹھ کر پتنگ بازی کا لطف اٹھایا اور خود بھی ڈور اور گڈا تھامے۔
ان کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔
لاہور میں بسنت فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں اور شہری جوش و خروش سے بسنت منا رہے ہیں۔















