سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

سپریم کورٹ 9 فروری کو عمران خان کے 13 مقدمات کی سماعت کرے گی، جن میں ضمانت، نیب اور توشہ خانہ کیسز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل دو رکنی بینچ 9 فروری کو ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل، بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل، الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل، آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات، القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی اپیل، سائفر کیس میں بریت کے خلاف اپیل، 9 مئی کے لاہور مقدمات میں ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل اور ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف اپیلیں شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ توشہ خانہ کیس کی فوجداری درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔ الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سنائی گئی سزا پر بھی 9 فروری کو سماعت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں