پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر ینگو کی مفت رائڈز کا اعلان پورا نہ ہوا، شہریوں سے کرایہ وصول کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت کے تین دنوں میں ینگو رائڈز کے ذریعے یومیہ 60 ہزار مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
حکومتی اعلان میں کہا گیا تھا کہ بسنت کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار مفت رکشہ رائڈز فراہم کی جائیں گی، تاہم شہریوں سے ینگو رکشہ سروس مفت فراہم نہیں ہو سکی۔
ینگو رکشہ سروس استعمال کرنے والے مسافروں سے کرایہ وصول کیا گیا، اور اندرون شہر بھی فری رائڈ کا اعلان زبانی جمع خرچ ثابت ہوا۔
ینگو رکشہ ڈرائیور نے تصدیق کی کہ انہیں فری رائڈ سے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی، مسافروں سے مکمل کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔















