پی ٹی آئی نے اسلام آباد دھماکے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی سوگ کی کال کی حمایت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 7 فروری 2026 کو ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 33 افراد کی شہادت کے بعد کیا گیا۔
پمز اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد لائے گئے 149 کیسز میں 121 افراد زخمی ہوئے جبکہ 28 افراد کی لاشیں شامل تھیں۔ مجموعی طور پر 33 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 64 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔
ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں سوگ اور احتجاج کی کال دی تھی۔















