حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔وفاقی وزیر عطا تارڑ

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر ملک میں دہشتگردی کی لہر کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر عطا تارڑ کا پی ٹی آئی پر دہشتگردی کا الزام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ہاتھ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا مقصد صرف دہشت پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور دیگر مراکز کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خودکش حملہ آور افغانستان گیا تھا اور ہم دہشتگردوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے اور کئی سہولت کار گرفتار ہوئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کے ہینڈلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی واپس آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں