اسلام آباد کے ترلائی میں خودکش حملے کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
پمز اسپتال ذرائع کے مطابق، دھماکے کے 33 شہدا کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ اسپتال میں 149 کیسز لائے گئے تھے، جن میں 121 زخمی اور 28 شہید شامل تھے۔
رات بھر طبی امداد کے بعد پمز میں زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے، جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے اور 9 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
پمز اسپتال کے سرجیکل وارڈز اور پولی کلینک اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے، جبکہ اداروں نے شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد حاصل کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ ملا ہے، جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے کی گئی ہے۔














