نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا دل کا دورہ پڑنے سے 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کھٹمنڈو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث ناروِک اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ سنیل تھاپا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئے۔
ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔ سنیل تھاپا نے نیپالی سنیما میں کئی دہائیوں تک نمایاں کام کیا اور نیپالی، بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں میں اپنی شناخت بنائی۔
انہوں نے 300 سے زائد نیپالی فلموں میں کام کیا اور ہندی، تامل پروڈکشنز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔












