چاہت فتح علی خان کی لاہور میں بسنت منانے کی ویڈیو وائرل

چاہت فتح علی خان لاہور میں بسنت منانے پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چاہت فتح علی خان کی لاہور میں بسنت منانے کی ویڈیو وائرل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

حکومت کی جانب سے 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے شہر کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔

لاہوریے اس فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہو رہی ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے بسنت کے رنگوں سے مطابقت رکھتے ہوئے تیز گلابی لباس میں اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بسنت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں