اسلام آباد مسجد حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال، شواہد جمع

اسلام آباد میں مسجد حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، شواہد جمع کر لیے گئے۔ حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد مسجد حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال، شواہد جمع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے کے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل دو بار فائرنگ کی اور مسجد کے ہال میں مزید چھ گولیاں چلائیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔

حملہ آور نے مسجد کے ہال میں خودکش دھماکا کیا، جس میں 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔

گزشتہ روز کے حملے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں