شاہد آفریدی کا دہشتگردی کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ

شاہد آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف حتمی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، حالیہ حملوں کے بعد عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کا دہشتگردی کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ریاست سے دہشتگردوں کے خلاف فوری اور حتمی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد صرف مذمتی بیانات کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات ضروری ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان اور اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ہمیں دہشت گردی کی اس لہر کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ریاست سے درخواست کی کہ بیرونی مداخلت کے ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ترلائی کلاں میں حالیہ خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید اور 169 زخمی ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں