اسلام آباد دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی نے مشتبہ خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا مار کر دو بھائیوں، ایک بہنوئی اور خاتون کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا مارا۔ چھاپے کے دوران دو بھائی، ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان میں یاسر کے دو بھائی بلال اور ناصر، بہنوئی عثمان شامل ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یاسر افغانستان گیا تھا اور جون میں پاکستان واپس آیا۔
مزید تفتیش جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ یاسر نے واقعے سے قبل کرائم سین کی ریکی کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 32 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوئے۔














