چینی سائنس دانوں نے ایک انرجی جنریٹر تیار کیا ہے جو نئی نسل کے ہتھیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنس دانوں نے ایک انتہائی طاقتور انرجی جنریٹر تیار کیا ہے جس سے نئی نسل کے ہتھیار بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ جنریٹر ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دے گا جو روایتی بندوقوں اور میزائلز کے سستے متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔
چین، روس اور امریکا کے سائنس دان اس ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ڈائریکٹ انرجی ہتھیار بنائے جا سکیں جو سیٹلائٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
روایتی ہتھیاروں سے خلا میں سیٹلائٹس کو تباہ کرنا پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے مدار میں پرزے بکھر سکتے ہیں جن کے اثرات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، جبکہ مائیکرو ویو ہتھیار کم ملبہ پھیلائے بغیر سیٹلائٹس کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔














