آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگا، پاکستان نیدرلینڈز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 20 ٹیمیں چار گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ پہلے روز پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس نے کولمبو میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کی ہیں۔ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔
دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم امریکہ کے مد مقابل ہوگی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے اور فی الحال کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔ نیدرلینڈز کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا اور کہا کہ اسے ہرانا مشکل ہوگا۔















