پاکستانی ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف خواجہ نافع اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جہاں صائم ایوب کے ساتھ خواجہ نافع اننگز کا آغاز کریں گے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے سنہالیز اسپورٹس کلب کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
خواجہ نافع، جو 23 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور دو ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، کو ٹیم میں شامل کرنے سے تجربہ کار فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔















