امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ثانوی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 15 اداروں، 2 افراد اور 14 بحری جہازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر یہ ٹیرف نافذ ہوگا۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور امریکہ کے ساتھ تجارت کرنے والے تمام ممالک کو ایران کے ساتھ تجارت کی صورت میں یہ ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔











