امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے متعلق مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے۔ دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتا اور اگلے ہفتے ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے اور اس کے لیے مزید وقت موجود ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ماحول مثبت رہا اور دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ آئندہ مذاکرات کی تاریخ پر عمان سے مشاورت کی جائے گی۔
علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ ایران نے افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے، جبکہ امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک دکھائی، تاہم میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔













