سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کی مسجد میں عبادت گزاروں پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اقوام متحدہ نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔














