وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسجد حملے کو دین و وطن کے دشمنوں کا عمل قرار دیا اور دہشت گرد کے افغانستان سے تعلق کا انکشاف کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوگیا ہے اور بھارت و طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سکیورٹی گارڈز نے دہشت گرد کو چیلنج کیا، جس پر اس نے فائرنگ کی اور خودکش حملہ کردیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست اس ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔














