اسلام آباد دھماکہ: شواہد جمع کرنے میں قانون نافذ کرنے والے سرگرم

اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد جمع کر رہے ہیں، حملہ آور نے مسجد میں خود کو اڑا لیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد دھماکہ: شواہد جمع کرنے میں قانون نافذ کرنے والے سرگرم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔ نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد سے شواہد کی جانچ کی جارہی ہے۔

حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے ہال میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

جائے وقوعہ پر گولیوں کے خول ملے ہیں، حملہ آور نے راستے میں 2 اور مسجد کے اندر 6 گولیاں چلائیں۔ بال بیرنگ کی تعداد بھی زیادہ تھی، جو کہ حملے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں