سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے 774ویں عرس کی تقریبات شروع

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے 774ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں، زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے 774ویں عرس کی تقریبات شروع

سیہون شریف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 774واں عرس سیہون شریف میں شروع ہو گیا۔ ملک بھر سے لاکھوں زائرین عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے سیہون شریف پہنچ گئے ہیں۔

سیہون کی فضاؤں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں گونج رہی ہیں اور زائرین مخصوص انداز میں دھمال ڈال کر صوفی بزرگ کو ہدیہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں