ملالہ یوسفزئی کی اسلام آباد امام بارگاہ حملے کی شدید مذمت

ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں لوگوں کا محفوظ نہ ہونا خطرناک ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملالہ یوسفزئی کی اسلام آباد مسجد حملے کی مذمت

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے عبادت گاہوں میں لوگوں کے محفوظ نہ ہونے کو خطرناک قرار دیا ہے۔

ملالہ نے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت، ایمان اور اقدار کے خلاف بزدلانہ جرم کہا۔ انہوں نے دعا کی کہ ملک میں امن قائم ہو۔

 


یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے حملہ آور کا شناختی کارڈ ملا ہے، جس سے اس کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پشاور میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں