لانڈھی کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کا آپریشن

کراچی کے لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی کارروائی جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لانڈھی کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کا آپریشن

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں کام میں مصروف رہیں۔ چیف فائر آفیسر نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا۔

آگ پلاسٹک فیکٹری میں لگی اور اس نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیسری فیکٹری کی طرف بڑھ رہی تھی، تاہم تمام افراد کو محفوظ نکال لیا گیا۔ سی ایف او ہمایوں خان کے مطابق آگ روئی اور پلاسٹک میں لگی تھی، جس کی شدت کے باعث شہر بھر سے گاڑیاں منگوائی گئیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ملیر کورٹ سے قائد آباد تک بدترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی، جس سے ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں