ٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

سری لنکا میں 7 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا، پاکستان کا افتتاحی میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔ پہلے دن تین میچز کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ تاہم، اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جیسے دو روز قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے وارم اپ میچ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدر لینڈز اور امریکا کے ساتھ شامل ہے اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، جو ٹیم کے لیے اہم ہے کیونکہ اگر بارش کی وجہ سے کسی میچ میں رکاوٹ آتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا میچ بھارت اور امریکا کے درمیان ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں