رانا ثنا اللہ کی پہیہ جام ہڑتال پر تشویش کا اظہار

رانا ثنا اللہ نے پہیہ جام ہڑتال کے پُرامن ہونے پر سوال اٹھایا اور سیاست کو دشمنی میں بدلنے کی ذمہ داری کس پر ہے، اس پر بھی اظہار خیال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رانا ثنا اللہ کی پہیہ جام ہڑتال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال کا پُرامن ہونا ممکن نہیں ہے اور اس جماعت کا ماضی میں پُرامن احتجاج کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو دشمنی میں بدلنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے سینیٹر کامران مرتضی کی طرف سے دیے گئے بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تہوار کو جشن سے ملانا غلط ہے اور اس کا اعلان کئی ہفتے قبل کیا گیا تھا۔

مشیر وزیر اعظم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات پر کہا کہ ملاقاتوں کے دن پہلے سے طے شدہ تھے۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں