گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں 6 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی ادائیگیاں وقت پر ہوں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں ساڑھے 10 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔
صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ باقی 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بھی وقت پر مکمل کر لی جائیں گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ستمبر 2027 تک کے پروگرام میں ڈپازٹس کا رول اوور شامل ہے۔
نئے کرنسی نوٹوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پرنٹنگ اور اجرا میں وقت لگے گا، اور نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں، جس سے عام آدمی خود نوٹ کی حقیقت جان سکے گا۔















