پاکستان ازبکستان تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ازبکستان کی تجارت کو 2029 تک 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا پاکستان اور ازبکستان کی تجارت کو بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان باہمی تجارت کو 2029 تک 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ازبک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان میں چاول اور آلو کی مانگ کو پاکستان پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کو اہم پیشرفت قرار دیا۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے باہمی سمجھوتوں پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ نے پاکستان ازبکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان نے ازبک ٹرانزٹ کارگو کو اپنی بندرگاہوں اور سڑکوں کے استعمال کی پیشکش کی جبکہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے ریلوے منصوبے کو بھی منظور کیا گیا۔

ایوان صدر میں ازبکستان کے صدر کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں