امام بارگاہ حملے کا خودکش بمبار افغانستان سے آیا: طلال چودھری

طلال چودھری نے امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان سے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امام بارگاہ حملے کا خودکش بمبار افغانستان سے آیا: طلال چودھری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔ اسلام آباد میں امام بارگاہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس دہشت گردی کے واقعے میں 31 افراد شہید ہوئے اور دہشت گرد نے خودکش دھماکہ کیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک کا کردار ہے اور خودکش بمبار کی ابتدائی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا گیا۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی پراکسی نہ بنیں، جو ملک بھر میں دہشت گردی میں معاونت کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں