ایپل 19 فروری کو نیا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کرائے گا

ایپل 19 فروری کو آئی فون 17 ای متعارف کرائے گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل 19 فروری کو نیا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کرائے گا

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے 19 فروری کو اپنے سستا ترین آئی فون 17 ای کی رونمائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب پہلے توقع تھی کہ یہ فون موسم بہار میں پیش ہوگا۔

نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 ای میں میگ سیف سپورٹ دی جائے گی جو 25 واٹ وائرلیس چارجنگ فراہم کرے گی۔ یہ فیچر پچھلے ماڈل آئی فون 16 ای میں نہیں تھا۔

فون کا ڈیزائن آئی فون 16 ای جیسا ہوگا مگر اس میں فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن شامل نہیں ہوگا۔

ہاردوئر کے لحاظ سے، فون میں اے 19 چپ، سیکنڈ جنریشن ایپل سی 1 ایکس موڈیم اور این 1 وائرلیس نیٹ ورک چپ شامل ہوگی۔ قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں