ریاست اس ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔اسلام آباد خودکش حملے پر وزیر دفاع کا سخت ردعمل

اسلام آباد میں خودکش حملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست اس ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔ حملے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد خودکش حملے پر وزیر دفاع کا سخت ردعمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اس ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں اور حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی اور خودکش حملہ آور نے نمازیوں کی آخری قطار میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

وزیر دفاع نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے اور براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجتُہ الکبریٰ میں ہوا، جہاں خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔

تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا اور تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں