پنکج ترپاٹھی کی بیٹی آشی کا تھیٹر میں شاندار ڈیبیو

پنکج ترپاٹھی نے 12 سال بعد تھیٹر میں واپسی کی اور اپنی بیٹی آشی کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا، جسے انہوں نے زندگی کا یادگار لمحہ کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنکج ترپاٹھی کی بیٹی آشی کا تھیٹر میں شاندار ڈیبیو

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے 12 سال بعد تھیٹر میں واپسی کی اور اپنی بیٹی آشی کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا، جسے انہوں نے زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

پنکج ترپاٹھی نے میوزیکل کامیڈی ڈرامہ ‘لیلائج’ میں مختصر کردار کے ساتھ واپسی کی ہے، جو انہوں نے اور ان کی اہلیہ مریدولا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کی بیٹی آشی نے اپنی پہلی پیشہ ورانہ اداکاری کا آغاز کیا ہے۔

پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ تھیٹر میں واپسی ان کے لیے پرانی یادوں کو زندہ کرتی ہے اور انہیں زمین سے جوڑے رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیما نے انہیں محبت اور پہچان دی، مگر تھیٹر کی قربت کچھ اور ہے۔

‘لیلائج’ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خاندان، دوستی اور کہانی سنانے کی محبت سے جنم لیتا ہے۔ بیٹی کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنے کو انہوں نے جذباتی تجربہ قرار دیا۔

ڈرامہ ‘لیلائج’ معروف تھیٹر آرٹسٹ فیض محمد خان نے تحریر اور ہدایت دی ہے اور یہ 8 فروری کو ممبئی کے رنگ شاردہ میں پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں