کراچی میں ای چالان کی غلطیوں سے شہری پریشان

کراچی میں ای چالان نظام کی غلطیوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غلط چالان مسلسل بھیجے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ای چالان کی غلطیوں سے شہری پریشان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان نظام کی غلطیوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں نافذ ہونے والے اس نظام میں تین ماہ گزرنے کے باوجود خرابیوں کو دور نہیں کیا جا سکا اور شہریوں کو غلط چالان بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں لگے جدید کیمرے دعوؤں کے باوجود شہریوں کو غلط چالان مل رہے ہیں۔

متعدد شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود انہیں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھیجا گیا جبکہ چالان کی تصویر میں سیٹ بیلٹ پہنا ہوا نظر آتا ہے۔

اسی طرح شہریوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس دوسرے افراد اپنی گاڑیوں پر لگا کر چلا رہے ہیں جس کے چالان بھی شہریوں کو موصول ہو رہے ہیں۔

ایک شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے گئے حالانکہ اس کی گاڑی چالان کے مقامات پر موجود نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ہے، لیکن شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں