ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی صدر و وزیراعظم کی مذمت، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیر صحت کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، اور دیگر رہنماؤں نے بھی مذمت کی۔














