کرکٹر حسن علی کی بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور میں بسنت منا رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹر حسن علی بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کرتے نظر آئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
لاہور میں بسنت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور حسن علی اپنی اہلیہ کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دکھائی دیے۔
حسن علی، جو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر رہے، کی پتنگ بازی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔















