فیروزوالہ میں پتنگ بازی کے دوران بچہ جاں بحق

فیروزوالہ میں 9 سالہ بچہ پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق۔ پولیس نے راولپنڈی میں دھاتی ڈور کے استعمال پر ایف آئی آر درج کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیروزوالہ میں پتنگ بازی کے دوران بچہ جاں بحق

فیروزوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیروزوالہ میں 9 سالہ علی اصغر پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسی دوران، راولپنڈی کے گلستان کالونی کے علاقے میں گردن پر ڈور پھرنے سے دو بھائی، ابوبکر اور دانیال، شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں بچے موٹرسائیکل پر ماموں کے ساتھ جا رہے تھے۔

پولیس نے دھاتی ڈور کے استعمال پر ایف آئی آر درج کر لی ہے، جس میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسنت صرف لاہور میں منانے کی اجازت ہے، صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی ہے، اور ممنوعہ ڈور کے استعمال سے تہوار کو خونی نہ بنایا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں