ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل میں پاکستانی نام شامل

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل میں پاکستان کے چار نمایاں نام شامل کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل میں پاکستانی نام شامل

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ پینل میں پاکستان کے چار نمایاں نام شامل ہیں جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

دیگر کمنٹیٹرز میں روی شاستری، ناصر حسین، این سمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں۔ نیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں