لاہور میں بسنت کے دوران حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بسنت کے موقع پر مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
رات 12 بجے کے بعد بسنت کے باعث متفرق حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ گلشن راوی میں 8 سالہ ارحا گلے پر ڈور پھرنے سے، راوی روڈ پر ثاقب چھت سے گر کر، لوئر مال میں 12 سالہ عبد الواحد پتنگ لوٹتے ہوئے، اور گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوئے۔
ڈیفنس فیز 5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، جبکہ گلشن راوی میں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔














