امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات آج مسقط میں شروع ہوں گے، امریکی و ایرانی حکام عمان پہنچ گئے۔
مسقط: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔ امریکی اور ایرانی حکام مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وفد میں مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی جوہری مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
ایران کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں منصفانہ اور باہمی طور پر قابلِ قبول مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔ قبل ازیں، مذاکرات ترکیے میں شیڈول تھے، مگر ایران کے اصرار پر مقام تبدیل کیا گیا۔
ایران نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات میں علاقائی شراکت دار شامل نہ ہوں اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رہے۔












