کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے استعفیٰ دے دیا، بورڈ نے قبول کرلیا، نئے سی ای او کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مونس علوی کا استعفیٰ جمعرات کو بورڈ کو بھیجا گیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کیا جائے گا۔ مونس علوی نے 18 سال تک خدمات انجام دیں اور طویل عرصے تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے۔
نئے سی ای او کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں انرجی اور فنانس سیکٹر میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے اور تقرری نیا بورڈ کرے گا۔
مونس علوی کے استعفیٰ کے بعد کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں تشویش کی فضا ہے اور بورڈ ممبرز کی تعداد 9 رہ گئی ہے جبکہ تین نشستیں خالی ہیں۔















