بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی صحت کا راز 25 سال سے روزانہ دو کلو گالیاں کھانا ہے۔
نیو دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کے دوران کہا کہ ان کی صحت کا راز روزانہ دو کلو گالیاں کھانا ہے جو گزشتہ 25 سال سے انہیں مل رہی ہیں۔
مودی نے راجیا سبھا میں طنزیہ انداز میں کہا کہ 2002 سے اب تک کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا جس میں انہیں گالی نہ ملی ہو۔
مودی نے کانگریس کی ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دہائی کی غلطیاں درست کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘مودی تیری قبر کھدے گی’ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ان کی نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔
نریندر مودی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اندراگاندھی نے ایران کے دورے میں اپنے والد نہرو سے گفتگو کا حوالہ دیا تھا، جس میں بھارت کی آبادی کو مسائل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔












