بسنت فیسٹیول 2026 کے موقع پر لاہور میں فری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس میں 330 بسیں شامل ہوں گی تاکہ شہریوں کو آسان اور سستا سفر فراہم کیا جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بسنت فیسٹیول 2026 کیلئے حکومت نے شہر بھر میں فری ٹرانسپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس فراہم کی جائے گی، جس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی 199 بسیں شامل ہوں گی، جبکہ آر ٹی اے کی 131 اضافی بسیں بھی اپریشن کا حصہ ہوں گی۔
بسیں جناح ٹرمینل، ریلوے اسٹیشن اور گرین ٹاؤن سے شفٹ وائز چلائی جائیں گی، سب سے طویل روٹ جناح ٹرمینل سے بی آر بی تک 36 کلومیٹر کا ہوگا۔ بسنت کے موقع پر پورے شہر کو خصوصی ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی، تاکہ شہریوں کو آسان اور سستا سفر فراہم کیا جا سکے۔














