انگلش کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے زخمی، آرام کی ضرورت

انگلش کپتان بین اسٹوکس ٹریننگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، چہرے پر سوجن اور خراشیں آئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلش کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے زخمی، آرام کی ضرورت

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ٹریننگ کے دوران گیند چہرے پر لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر سوجن اور خراشیں آ گئیں ہیں۔

بین اسٹوکس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چہرے کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کی دائیں آنکھ کے نیچے سوجن اور نیل دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے گال پر خراشیں اور ناک سے خون روکنے کے لیے روئی لگی ہوئی تھی۔

بین اسٹوکس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ‘تمہیں کرکٹ بال کی حالت دیکھنی چاہیے’۔

انگلش کپتان کو مکمل صحت یابی کے لیے مزید آرام کی ضرورت ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی جنوری میں سڈنی میں ایشز کے پانچویں ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں