سعودی عرب 8 فروری کو حج 2026 کے ویزوں کا اجرا شروع کرے گا

سعودی عرب 8 فروری کو حج 2026 کے ویزوں کا اجرا شروع کرے گا تاکہ انتظامات بروقت مکمل ہوں اور عازمین کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب 8 فروری کو حج 2026 کے ویزوں کا اجرا شروع کرے گا

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے ویزوں کا اجرا 8 فروری سے شروع کیا جائے گا۔ یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا گیا ہے تاکہ حج انتظامات بروقت مکمل ہوں اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزارت کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش کے معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔

اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے ممالک سے براہ راست حج پیکجز بک کروائے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ویزوں کا ابتدائی اجرا حج کی پیشگی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے جو انتظامات کو منظم کرنے اور عازمین کی خدمت میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں