بھارتی کپتان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کولمبو میں میچ کے لیے تیار ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کولمبو میں میچ کے لیے تیار ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، لیکن پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود کولمبو کا سفر کرے گی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارتی ٹیم کو میچ کے مقام پر موجود رہنا ہوگا تاکہ انہیں 2 پوائنٹس حاصل ہو سکیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کے فیصلہ کا انتظار کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔















