بھارتی کپتان کا پاکستان بائیکاٹ کے باوجود سری لنکا جانے کا اعلان

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان بائیکاٹ کے باوجود سری لنکا جانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کپتان کا پاکستان بائیکاٹ کے باوجود سری لنکا جانے کا اعلان

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود ہم کولمبو جائیں گے، چاہے میچ ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آئی سی سی شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ ٹکٹیں بک ہو چکی ہیں اور ہم تیار ہیں۔ بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری کو شروع ہو رہا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جبکہ آئی سی سی نے پاکستان کو فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ میچ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی سی کو مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں