لاہور میں بسنت کے دوران پروازوں کے لیے نوٹم جاری

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوران پروازوں کے لیے سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کیا ہے، جس میں پائلٹس کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کے دوران پروازوں کے لیے نوٹم جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر تین روزہ نوٹم جاری کیا ہے۔

لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کا جشن منایا جائے گا، اور اس دوران فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے لیے نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹم میں پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پائلٹس کو کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں چوکس رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پائلٹس کو لینڈنگ کے وقت پتنگ بازی کی ممکنہ رکاوٹوں سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، اور ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں