سلمان آغا کا بنگلہ دیش کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار

سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان آغا کا بنگلہ دیش کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ہمارے بھائی ہیں اور ان کا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک نہ ہونا بدقسمتی کی بات ہے۔

کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا بطور کپتان پہلا ورلڈکپ ہے اور وہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے پرجوش ہیں۔

سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کے بعد سے اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ ورلڈکپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی جائے گی۔

انہوں نے سری لنکا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے اخلاق والے ہیں اور یہاں آ کر ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں