مریم نواز کاموٹرسائیکل پرسیفٹی راڈ نہ لگانے پر بائیک بند کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت انتظامات کا جائزہ لیا اور موٹرسائیکل سواروں کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کاموسیفٹی راڈ نہ لگانے پر بائیک بند کرنے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے ساتھ گفتگو کی اور موٹرسائیکل سواروں کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں، مگر سیفٹی راڈ نہ لگانے پر بائیک بند کر دی جائے گی۔ یہ حفاظتی اقدامات آپ کی حفاظت کے لیے ہیں۔

دورے کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ان کی منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

مریم نواز نے بسنت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موچی گیٹ کا بھی دورہ کیا جہاں شہریوں نے ان کے کام کی تعریف کی اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں