صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس، خیبرپختونخوا حکومت کا نقل مکانی متاثرین کی بحالی کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے عارضی نقل مکانی کے متاثرین کی بحالی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صوبائی  اپیکس کمیٹی اجلاس، خیبرپختونخوا حکومت کا نقل مکانی متاثرین کی بحالی کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عارضی نقل مکانی کے متاثرین کی مکمل بحالی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر غور کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی بنانے پر اتفاق ہوا۔ اس پالیسی کی کامیابی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں اور وفاقی حکومت کی مشترکہ مشاورت ضروری قرار دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے تمام وسائل بشمول فوج، پولیس اور دیگر اداروں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرے گی۔

حکومت کا ایجنڈا بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے عوامی مفاد کو یقینی بنانا ہے، جس کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو ماڈل گڈ گورننس اضلاع میں تبدیل کیا جائے گا اور ترقیاتی پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔

متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی، مواصلات، صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں