یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں فوجی لاپتہ ہیں۔
زیلنسکی نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پیشہ ور فوجی اور جبری بھرتی کیے گئے اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے لاپتہ فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے کو چار سال مکمل ہونے کو ہیں اور ابو ظہبی میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2025 میں روسی حملوں میں 2,500 سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے فیصلے تک جنگ جاری رہے گی۔ امریکی حکومت دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے سمجھوتے پر پہنچیں۔












